"واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے، جن سے ملک میں آبی وسائل کی موجودہ صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔”
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری
اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔
اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 77 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 43 ہزار 900 کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 46 ہزار 600 کیوسک اوراخراج 46 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 82 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 82 ہزار 100 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 93 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 87 ہزار کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 94 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 55 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 41 ہزار 500 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 45 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 6 ہزار 100 کیوسک،سکھر بیراج میں پانی کی آمد 98 ہزار 200 کیوسک اوراخراج 50 ہزار 100 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 42 ہزار 700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،تریموں بیراج میں پانی کی آمد 30 ہزار 700 کیوسک اوراخراج 17 ہزار 100 کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار 100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائرکےاعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1440.82 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.744 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1163.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.259 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 641.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.049 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔









