دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 99 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار کیوسک اور اخراج 38 ہزارکیوسک

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 99 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار کیوسک اور اخراج 38 ہزارکیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ ایک ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ ایک ہزار 200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 12 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 71 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 44 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 14 ہزار 400 کیوسک اوراخراج 2 لاکھ 6 ہزار 900 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 20 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 13 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 8 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 61 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 30 ہزار 500 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 9 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 52 ہزار 800 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 38 ہزار 600 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک،تریموں بیراج میں پانی کی آمد 18 ہزار 500 کیوسک اوراخراج 3 ہزار 400 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 18 ہزار کیوسک اور اخراج 3 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1497.14 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.828 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1170.75 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.611 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.263 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔