واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔
پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 11 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 62 ہزار 400 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 41 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 41 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 7 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 7 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 12 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 68 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 39 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 19 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 12 ہزار 100 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 18 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 13 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی آمد ایک لاکھ 99 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 77 ہزار کیوسک ،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 70 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 39 ہزار 300 کیوسک ، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 13 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 56 ہزار 800 کیوسک اور کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 38 ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا جبکہ تریموں میں پانی کی آمد 25 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 300 کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 16 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1499.21 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.923 ملین ایکڑفٹ،منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1171.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.665 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.263 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








