واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 48 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 19 ہزار 300 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 44 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 20 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 20 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 63 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 93 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 81 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 92 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 84 ہزار 600 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 55 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 23 ہزار 200 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 10 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 90 ہزار 400 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 83 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 45 ہزار 200 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 78 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 22 ہزار 100 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 52 ہزار کیوسک اور اخراج 8 ہزار 300 کیوسک،
تریموں میں پانی کی آمد ایک لاکھ 10 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 2 ہزار 600 کیوسک، اور پنجند میں پانی کی آمد ایک لاکھ 34 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 20 ہزار 900 کیوسک رہا۔ تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1534 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.673 ملین ایکڑفٹ، منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1192.85 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.804 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.258 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








