دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

82
آبی ذخائر

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی): واپڈا کی جانب سے ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے جاری تازہ کردہ اعدادادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 40 ہزار200 کیوسک اور اخرج 55 ہزارکیوسک،

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد9 ہزار300 کیوسک اور اخراج 9 ہزار300کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 35 ہزار200 کیوسک، 35 ہزار200 کیوسک جبکہ دریائےجہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار400 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں منگل کومرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار کیوسک اور اخراج 4 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1529.85 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.676 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1218.05 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.545 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بیراجز میں چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.30 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.107 ملین ایکڑ فٹ ہے۔یہ اعداد و شمار منگل کی صبح چھ بجے ریکارڈ کیے گئے ۔