اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 200 کیوسک،کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 200 کیوسک،کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 800 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 48 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 42 ہزار 200 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 46 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 36 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 100 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 60 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 53 ہزار 600 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 50 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 100 کیوسک،کوٹری میں پانی کی آمد 58 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 400 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 7 ہزار کیوسک اور اخراج صفر کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 24 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 19 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.728 ملین ایکڑ فٹ۔منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1241.85 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.264 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.249 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








