دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ۔بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 75 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد …

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ۔بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 75 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 48 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 48 ہزار 100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 91 ہزار کیوسک اور اخراج 84 ہزار 500 کیوسک،چشمہ میں پانی کی آمد 87 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 54 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 48 ہزار 400 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 52 ہزار کیوسک اور اخراج 44 ہزار 400 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 41 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 200 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 9 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 700 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 16 ہزار کیوسک اور اخراج 5 ہزار 300 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 8 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1503.19 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.268 ملین ایکڑفٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1220.95 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.671 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.291 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔