اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔
بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 7 ہزار 500کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 80 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 77 ہزار900 کیوسک اور اخراج 77 ہزار900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 47 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 47 ہزار 200کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد44ہزار600کیوسک اور اخراج10 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 76 ہزار200کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1526.89 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.481 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1202فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.390 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.90 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.122 ملین ایکڑ فٹ ہے۔