اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8 ہزار کیوسک اور اخراج8 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 12 ہزار200کیوسک اور اخراج 12 ہزار 200 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار500 کیوسک اور اخراج38 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار500 کیوسک ہے۔
ڈیمز میں پیر کو تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1449.85 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.100 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1130.65 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ1.089 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.80 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.008 ملین ایکڑ فٹ ہے۔