اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمدواخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں ۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار کیوسک اور اخرج 20 ہزار کیوسک،
کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار کیوسک اور اخراج 12 ہزار کیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد 25 ہزار 200 کیوسک اور اخرج 25 ہزار 200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پر پانی کی آمد 16 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 23 ہزار کیوسک،دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 200کیوسک ریکارڈ کیاگیا۔
تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1408.24 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.058 ملین ایکڑ فٹ،منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1087.10 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.223ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیاگیا۔
اسی طرح چشمہ بیٹ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 641.80 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.059 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔