اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کےجمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 37 ہزار600 کیوسک اور اخرج 37 ہزار کیوسک، دریائے کابل نوشہرہ کے مقام پر پانی آمد 15 ہزار600 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 19 ہزار 900 کیوسک اور اخرج 19 ہزار900 کیوسک دریائے جہلم منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 300کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 100کیوسک اور اخراج 3 ہزار 500 کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1535.73 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.956 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1200.80 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.302 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.154 ملین ایکڑ فٹ ہے۔