اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ۔ جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار100 کیوسک اور اخراج 20 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ۔ جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار100 کیوسک اور اخراج 20 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 800 کیوسک، اخراج 15 ہزار 800 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 7ہزار 200 کیوسک اور اخراج 100 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 200 کیوسک ہے ۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1498.59 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.127 ملین ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1124.45 ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.910 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.80 فٹ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.910 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔








