اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے جاری اعدادوشمار کے مطابق پیر کو دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 100کیوسک اور اخراج 13 ہزار100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 600 کیوسک اور اخرج 15 ہزار 600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 100 کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6ہزار 200کیوسک اور اخراج 6 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈیمز میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1476.71 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.122 ملین ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1134.05 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.139ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.80 فٹ ہے جبکہ بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.059 ملین ایکڑ فٹ ہے۔