دریاخان پولیس کی بڑی کارروائی، نان کسٹم چھالیہ کی بھاری کھیپ برآمد

بھکر۔ 08 فروری (اے پی پی):بھکر پولیس نے نان کسٹم سامان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ تھانہ صدر دریا خان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی بھاری مقدار میں نان کسٹم چھالیہ برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ صدر دریا خان انسپکٹر سجاد خان ڈھانڈلہ کی زیرِ نگرانی، اے ایس آئی شیر علی چھینہ …

بھکر۔ 08 فروری (اے پی پی):بھکر پولیس نے نان کسٹم سامان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ تھانہ صدر دریا خان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی بھاری مقدار میں نان کسٹم چھالیہ برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ صدر دریا خان انسپکٹر سجاد خان ڈھانڈلہ کی زیرِ نگرانی، اے ایس آئی شیر علی چھینہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مشکوک سامان کی اطلاع پر فوری ایکشن لیا۔

کے دوران 10 گٹو نان کسٹم چھالیہ برآمد کی گئی، جسے موقع پر ہی تحویل میں لے لیا گیا۔پولیس نے برآمد شدہ سامان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔بھکر پولیس کا کہنا ہے کہ نان کسٹم اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید خبریں