دسمبر 2018 ءکے دوران ٹیوٹا کمپنی کی بڑی گاڑیوں کی پیداوار میں1.26 فیصد اور فروخت میں 9.77 فیصد کا اضافہ ہوا، پاما

64
ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں 41 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) دسمبر 2018 ءکے دوران ٹیوٹا کمپنی کی 13سو سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کی پیداوار میں 1.26 فیصد جبکہ فروخت میں 9.77 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2017ءکے دوران ٹیوٹا کمپنی کی 13سو سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کی پیداوار 3ہزار 790رہی جو ماہ دسمبر 2018ءکے دوران بڑھ کر 3ہزار 838 تک پہنچ گئی ۔اس طرح دسمبر 2017ءکے مقابلہ میں دسمبر 2018ءکے دوران ٹیوٹا کمپنی کی 13 سو سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں کی پیداوار میں 48 یونٹس یعنی 1.26فیصد کا اضافہ ہوا۔پاما کی رپورٹ کے مطابق ماہ دسمبر 2017ءکے دوران ٹیوٹا کمپنی کی 13 سو سی سی اور اس سے زائد معیار کی گاڑیوں کی فروخت 3ہزار 807یونٹ رہی جو دسمبر 2018ءمیں 4 ہزار 179 یونٹس تک بڑھ گئی ۔اس طرح دسمبر 2017ءکے مقابلہ میں دسمبر 2018ءکے دوران ٹیوٹا کمپنی کی 13سو سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں کی فروخت میں 372یونٹ یعنی 9.77فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔