واشنگٹن ۔ 15 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس میں موجود حزب مخالف ڈیموکریٹس کو طویل ترین جزوی شٹ ڈاو¿ن کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے نیو آرلینز میں ایک قومی کنونشن کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی ایسی تجویز قبول نہیں کریں گے جس میں امریکیوں کو محفوظ بنانے کے ان اقدامات کی منظوری …
میکسیکو دیوار کے وعدے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، صدر ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 15 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس میں موجود حزب مخالف ڈیموکریٹس کو طویل ترین جزوی شٹ ڈاو¿ن کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے نیو آرلینز میں ایک قومی کنونشن کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی ایسی تجویز قبول نہیں کریں گے جس میں امریکیوں کو محفوظ بنانے کے ان اقدامات کی منظوری نہ دی گئی ہو جس کی ہمیں ضرورت ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈرون اور سینسرز بارڈر کی سکیورٹی کے لیے کافی نہیں ہیں۔ اس کے لیے فولاد یا کنکریٹ کی مضبوط دیوار کی ضرورت ہے تاکہ غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کو محفوظ رکھنے کے اپنے وعدے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر الزام لگایا کہ وہ دیوار بنانے کے لیے درکار فنڈز کی منظوری دینے سے انکار کر رہے ہیں کیونکہ وہ اس معاملے کو اگلے سال کے صدارتی انتخابات کی مہم کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔







