اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ مجھے بتاتے انتہائی مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ الحمد اللہ دسمبر 2020 میں پاکستان کی برآمدات 18.3 فیصد بڑھی ہیں ، دسمبر 2020 میں یہ برآمدات 2.357 ارب ڈالر رہیں ، دسمبر 2019 میں یہ برآمدات 1.993 ارب ڈالر تھیں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پچھلے سال …
دسمبر 2020 میں پاکستان کی برآمدات 18.3 فیصد بڑھی ہیں ، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ مجھے بتاتے انتہائی مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ الحمد اللہ دسمبر 2020 میں پاکستان کی برآمدات 18.3 فیصد بڑھی ہیں ، دسمبر 2020 میں یہ برآمدات 2.357 ارب ڈالر رہیں ، دسمبر 2019 میں یہ برآمدات 1.993 ارب ڈالر تھیں۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت دسمبر میں برآمدات میں 364 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ، دسمبر کے مہینے میں یہ تاریخ کی بلند ترین برآمدات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ہماری برآمدات 4.9 فیصد بڑھیں، اس مالی سال کے پہلے 6ماہ میں برآمدات 12.1 ارب ڈالر رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے پہلے 6 ماہ میں یہ برآمدات 11.5 ارب ڈالر تھیں، برآمدات میں یہ اضافہ پاکستان کی معیشت کی پائیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ کورونا وبا کے دوران حکومت پاکستان کی معیشت کا پہیہ چلاتے رہنے کی پالیسی ٹھیک تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں برآمدات بڑھانے کے لئے ہمارے برآمد کنندگان تعریف کے مستحق ہیں، میری برآمد کنندگان سے درخواست ہے کہ وہ بین الاقوامی برآمدات کا زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کریں ، ہمارے برآمد کنندگان ہمارا ایک بہت بڑا سرمایہ ہیں اور میں ان سب کو سلام کرتا ہوں۔








