فیصل آباد میں روڈ ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد شدید زخمی ہوگئے،کھڑے ٹرالے سے تیز رفتار ٹرالہ ٹکرا گیا،ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا
فیصل آباد،روڈ ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے
فیصل آباد۔ 08 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد میں روڈ ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد شدید زخمی ہوگئے،کھڑے ٹرالے سے تیز رفتار ٹرالہ ٹکرا گیا،ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ فیصل آباد میں خانوآنہ بائی پاس چوک، ستیانہ روڈ پر کھڑے ٹرالے سے تیز رفتار ٹرالہ ٹکرا گیا، حادثہ کے نتیجے میں ایک شخص 40 سالہ اللہ دتہ جاں بحق جبکہ 3 افراد 45 سالہ ریاض، 25 سالہ عمر اور 40 سالہ عدیل شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 فیصل آباد کو اطلاع موصول ہوتے ہی متعدد ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق ایک ٹرالہ ٹائر پنکچر ہونے کے باعث سڑک کنارے کھڑا تھا جہاں اس کا کنڈکٹر ٹائر تبدیل کر رہا تھا۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ٹرالہ کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کنڈکٹر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ مزید تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔ جاں بحق شخص کی لاش بھی پولیس کی موجودگی میں ہسپتال منتقل کر دی گئی۔








