واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 38 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 56 ہزار 300 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 48 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 48 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 10 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 10 ہزار 700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 12 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 67 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 31 ہزار 200 کیوسک اوراخراج 2 لاکھ 23 ہزار 700 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 24 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 13 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 76 ہزار 800 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 53 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 12 ہزار 800 کیوسک،سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 7 ہزار کیوسک اوراخراج 50 ہزار کیوسک،کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 32 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 35 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 19 ہزار 800 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 17 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1488.04 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.418 ملین ایکڑفٹ ہے ۔منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1167.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.467 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.253 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








