پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالیاتی استحکام پر عالمی اعتماد مستحکم ، ملکی اقتصادی کارکردگی مسلسل بہتر ہو رہی ہے،سینیٹر محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالیاتی استحکام پر عالمی اعتماد مزید مضبوط ہو چکا ، معاشی اصلاحات اور موئثر معاشی پالیسیوں سے ملک کی اقتصادی کارکردگی مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالیاتی استحکام پر عالمی اعتماد مزید مضبوط ہو چکا ، معاشی اصلاحات اور موئثر معاشی پالیسیوں سے ملک کی اقتصادی کارکردگی مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،اس دوران ملکی معاشی صورتحال، کریڈٹ پروفائل اور اصلاحاتی ایجنڈے بارے گفتگوکی گئی ۔ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز نے پاکستان کی معاشی اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط، قرضوں کی پائیداری اور معاشی استحکام کےلئے حکومتی عزم کو سراہا۔وزیرِ خزانہ نے وفد کو بتایا کہ مالی سال27-2026کے بجٹ کے تحت پاکستان کے معاشی بنیادی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کم مہنگائی، بڑھتے زرمبادلہ کے ذخائر، مضبوط بیرونی شعبے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کو معاشی استحکام کی اہم وجوہات قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ کم مالیاتی خسارے، ریکارڈ پرائمری سرپلس اور بہتر قرضہ جاتی انتظام سے مالیاتی پائیداری مزید مضبوط ہوئی۔وفد کو ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں، نجکاری، گورننس اور مالیاتی نظم و نسق میں جاری اصلاحات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مسلسل معاشی اصلاحات اور مالیاتی نظم و ضبط سے پاکستان کی معیشت اور عالمی اعتماد دونوں مضبوط ہو رہے ہیں۔