ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے ضلع زیارت میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے افسوس اور اظہارِ تعزیت کا اظہار کیا ہے
ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی کی زیارت پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی مذمت،شہدا کے لواحقین سے افسوس کا اظہار

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 08 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے ضلع زیارت میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے افسوس اور اظہارِ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو ایک بیان میں ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے جوان قوم کے ہیرو ہیں، ملک و قوم کی خاطر دی جانے والی ان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ امن دشمن عناصر اور اس بزدلانہ کارروائی کے ماسٹر مائنڈز کو فوری طور پر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور علاقے میں سکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کیا جائے۔انہوں نے حملے میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔








