کولمبو۔9فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل(منگل کو ) مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں نیدرلینڈز اور نمیبیا کے درمیان ارون جیٹلی سٹیڈیم،دہلی میں کھیلا جائے گا۔دوسرے میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور یواے ای پنجہ آزمائی کریں گی ، یہ ورلڈ کپ کا گیارہواں میچ ہوگا جو ایم اے …
دسویں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

مزید خبریں
کولمبو۔9فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل(منگل کو ) مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں نیدرلینڈز اور نمیبیا کے درمیان ارون جیٹلی سٹیڈیم،دہلی میں کھیلا جائے گا۔دوسرے میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور یواے ای پنجہ آزمائی کریں گی ، یہ ورلڈ کپ کا گیارہواں میچ ہوگا جو ایم اے چدمبرم سٹیڈیم،چنائی میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کا کل (منگل ) کا تیسرا اور آخری میچ گروپ اے کی ٹیموں پاکستان اور امریکا کے درمیان سنہالیز سپورٹس کلب، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ محدود اوورز کے فارمیٹ کے دسواں میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلے بھارت اور سری لنکا میں جاری ہیں جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ میزبان بھارت کی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔میگا ایونٹ میں فائنل سمیت 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 8مارچ کو کھیلا جائے گا۔








