دسویں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل مزید تین میچ کھیلے جائیں گے

ممبئی۔11فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل(جمعرات کو ) مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں میزبان سری لنکا اور عمان کے درمیان پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔دوسرے میچ میں گروپ سی کی ٹیمیں نیپال اور اٹلی پنجہ آزمائی کریں گی ، یہ …

ممبئی۔11فروری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل(جمعرات کو ) مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں میزبان سری لنکا اور عمان کے درمیان پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔دوسرے میچ میں گروپ سی کی ٹیمیں نیپال اور اٹلی پنجہ آزمائی کریں گی ، یہ ورلڈ کپ کا 17واں میچ ہوگا جو وانکھیڈے سٹیڈیم،ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا کل (جمعرات ) کا تیسرا اور آخری میچ گروپ اے کی ٹیموں میزبان بھارت اور نمیبیا کے درمیان ارون جیٹلی سٹیڈیم ، دہلی میں کھیلا جائے گا۔ محدود اوورز کے فارمیٹ کے دسواں میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلے بھارت اور سری لنکا میں جاری ہیں جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ میزبان بھارت کی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔میگا ایونٹ میں فائنل سمیت 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 8مارچ کو کھیلا جائے گا۔