دسویں ہاکی ایشیا کپ، پول میچزکے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر گروپ ”اے“ میں بھارت، گروپ ”بی“ میں ملائیشیا سرفہرست

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) 10 ویں ہاکی ایشیا کپ کے پول میچوں کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر گروپ ”اے“ میں بھارت جبکہ گروپ ”بی“ میں ملائیشیا کی ٹیمیں سرفہرست ہیں۔ منگل کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے پول میچز کے اختتام پر گروپ ”اے“ میں بھارت کی ٹیم تین میچوں میں 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت …

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) 10 ویں ہاکی ایشیا کپ کے پول میچوں کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر گروپ ”اے“ میں بھارت جبکہ گروپ ”بی“ میں ملائیشیا کی ٹیمیں سرفہرست ہیں۔ منگل کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے پول میچز کے اختتام پر گروپ ”اے“ میں بھارت کی ٹیم تین میچوں میں 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت اور جاپان کی ٹیمیں بالترتیب چار چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کوئی میچ نہیں جیت سکی اور وہ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ گروپ ”بی“ میں ملائیشیا کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی کوریا 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، چین 3 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ اومان صفر پوائنٹ کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply