دس ماہ میں ملک سے انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 11.78فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی)رواں مالی سال کے 10ماہ میں ملک سے انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 11.78فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک پاکستان نے انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے 160.75ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 11.78فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں پاکستان نے انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی)رواں مالی سال کے 10ماہ میں ملک سے انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 11.78فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک پاکستان نے انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے 160.75ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 11.78فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں پاکستان نے انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات سے 143.8ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا تھا۔اس عرصہ کے دووان آٹوپارٹس کی برآمدات سے پاکستان نے 14.03ملین ڈالر کا زرمبالہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 31.2فیصدزیادہ ہے۔

مزید خبریں