دس ہزارشامی وعراقی مہاجرین کو خوش آمدید کہیں گے،امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن ۔ 14جولائی (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ 10 ہزارشامی وعراقی مہاجرین کو خوش آمدید کہے گا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ عظیم دوئم کے بعد دنیا کو مہاجرین کا سنگین ترین انسانی بحران درپیش ہے جب شام، عراق اور دیگر ممالک سے اپناگھر بار چھوڑ کر بے شمار لوگ مختلف ممالک میں …

واشنگٹن ۔ 14جولائی (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ 10 ہزارشامی وعراقی مہاجرین کو خوش آمدید کہے گا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ عظیم دوئم کے بعد دنیا کو مہاجرین کا سنگین ترین انسانی بحران درپیش ہے جب شام، عراق اور دیگر ممالک سے اپناگھر بار چھوڑ کر بے شمار لوگ مختلف ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔انھوں نے کہا کہ اِنبے گھر لوگوں کو نئے سرے سے بسانے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے صدر اوباما کے اہداف کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس مالی سال کے دوران امریکہ 10ہزار شامی مہاجرین کو خوش آمدید کہے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply