اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت جنگ سے کشمیر حاصل نہیں کر سکتا، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے اس کی والدہ اور بیوی کی ملاقات 25دسمبر کو کرائی جائیگی، بھارتی ہائی کمیشن کا سفارتکار بھی ساتھ ہوگا۔ افغانستان میں مقیم پاکستانی شہری انتہائی چوکس رہیں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ سی پیک میں تیسرے ملک کی شرکت کا فیصلہ پاک …
دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت جنگ سے کشمیر حاصل نہیں کر سکتا، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے اس کی والدہ اور بیوی کی ملاقات 25دسمبر کو کرائی جائیگی، بھارتی ہائی کمیشن کا سفارتکار بھی ساتھ ہوگا۔ افغانستان میں مقیم پاکستانی شہری انتہائی چوکس رہیں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ سی پیک میں تیسرے ملک کی شرکت کا فیصلہ پاک چین دو طرفہ مشاورت اور اتفاق رائے سے ہوگا۔ پاکستان افغانستان سے نتیجہ خیز مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔پاکستان سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔یہ باتیں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے جمعہ کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہیں۔ترجمان نے پاکستانی در اندازی سے متعلق بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔








