اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر میں آج اتوار کوعالمی شہری ہوابازی کا دن منایا جا رہا ہے،آج کے دن کی مناسبت سے شہری ہوابازی کی ترقی اور مسافروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے کا اعادہ کرتے ہیں۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ملک میں محفوظ، مؤثر اور جدید ہوابازی کے لیے اہم منصوبوں پر تیزی سے …
دنیا بھر میں (آج) عالمی شہری ہوابازی کا دن منایا جا رہا
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر میں آج اتوار کوعالمی شہری ہوابازی کا دن منایا جا رہا ہے،آج کے دن کی مناسبت سے شہری ہوابازی کی ترقی اور مسافروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے کا اعادہ کرتے ہیں۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ملک میں محفوظ، مؤثر اور جدید ہوابازی کے لیے اہم منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کی ٹرمینل توسیع ستمبر 2026 تک مکمل ہو جائے گی،جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کی رن وے اپ گریڈیشن جنوری 2026 میں مکمل کی جائے گی، سکردو، گلگت اور چترال میں (ار این پی- اے ار) فلائٹ پروسیجرز جون 2026 تک نافذ ہوں گے۔
پی اے اے کے مطابق (ار این پی- اے ار) فلائٹ پروسیجرز کا نفاذ کنسلٹنٹ کی فیزیبلٹی سٹڈی کے نتائج سے مشروط ہے، (ار این پی-اے ار) سسٹم سے موسم کی وجہ سے فلائٹ ڈیلیز اور کینسلیشنز میں نمایاں کمی آئے گی۔نئے گرین فیلڈ ایئرپورٹس ڈیرہ اسماعیل خان، سکھر اور فیصل آباد میں منصوبہ بندی کے مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ پی اے اے کے مطابق سکردو ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن اور مریدکے جنرل ایوی ایشن ایروڈروم کا فیز ٹو آئندہ سال شروع کیا جائے گا،لاہور ایئرپورٹ کی فیز ٹو توسیع اور کراچی ایئرپورٹ کی حتمی توسیع 2026 کے شیڈول کا حصہ ہیں،کراچی ایئرپورٹ پر نئے ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور ریسکیو فائر اسٹیشن کے لیے حتمی سائٹس منظور کر لی گئیں، نیا (اے ٹی سی) ٹاور اور فائر سٹیشن ایئر ٹریفک مینجمنٹ اور سیفٹی کو مزید بہتر بنائیں گے۔ پی اے اے کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ہوابازی کے شعبے کو زیادہ محفوظ اور قابلِ رسائی مستقبل کی طرف لے جا رہی ہے۔









