دنیا بھر میں رواں سال 2024 کے دوران سائبر حملوں میں 25 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):دنیا بھر میں رواں سال 2024 کے دوران سائبر حملوں میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس دوران سائبر کریمنلز کی جانب سے 38 ملین سائبر حملے کئے گئے ہیں ۔ عالمی سطح پر سائبر حملوں کی نگرانی کرنے والے ادارے کسپر سکی سلوشنز کی رپورٹ کےمطابق جنوری تا نومبر 2024 کے دوران 3 کروڑ 84 لاکھ 3 ہزار 274 سائبر حملوں کو ناکام بنایا …

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):دنیا بھر میں رواں سال 2024 کے دوران سائبر حملوں میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس دوران سائبر کریمنلز کی جانب سے 38 ملین سائبر حملے کئے گئے ہیں ۔

عالمی سطح پر سائبر حملوں کی نگرانی کرنے والے ادارے کسپر سکی سلوشنز کی رپورٹ کےمطابق جنوری تا نومبر 2024 کے دوران 3 کروڑ 84 لاکھ 3 ہزار 274 سائبر حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے ۔

یہ حملے آن لائن خریداری ، الیکٹرانک ادائیگیوں کے اداروں اور بینکوں و مالیاتی اداروں پر کئے گئے ہیں ۔ کمپنی نے کہا ہے کہ سال 2023 کے مقابلہ میں سال 2024 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران سائبر حملوں میں25 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دنیا بھر میں کئے جانے والے سائبر حملوں میں سے 44.41 فیصد حملے بینکنگ کے شعبے میں کئے گئے ہیں ۔

مزید خبریں