دنیا بھر میں موجود پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی امداد کے لئے فنڈز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ اس کے پاس دنیا بھر میں موجود پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی امداد کے لئے فنڈز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اور موسم سرما کی آمد کے پیش نظر اس حوالے سے صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق …

اقوام متحدہ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ اس کے پاس دنیا بھر میں موجود پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی امداد کے لئے فنڈز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اور موسم سرما کی آمد کے پیش نظر اس حوالے سے صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔ ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پناہ گزینوں اور بے گھر خاندانوں کی بڑی تعداد اس وقت مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں موجود ہے اور ان میں سے بعض لوگوں کو مسلسل ساتویں سال موسم سرما کے دوران نقطہ انجماد سے نیچے کی سردی خیموں میں گزارنا پڑے گی۔ بیان کے مطابق مشرق وسطیٰ میں موجود 40لاکھ پناہ گزینوں میں سے صرف 10لاکھ کو امداد فراہم کی جاسکے گی۔ان لوگوں کی امداد کے لئے عالمی برادری سے چوبیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر امداد کی اپیل کی گئی ہے لیکن ادارے کو اب تک چوتھا حصہ ہی موصول ہوا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply