شیخوپورہ عزیر شاہد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پریس کلب شیخوپورہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان روایتی اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی جنگ میں مکمل مہارت رکھتی ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کے باعث نمایاں مقام حاصل ہو چکا ہے، ان کے مطابق متعدد ممالک دفاعی شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے …
دنیا بھر میں پاکستان کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کے باعث نمایاں مقام حاصل ہو چکا ہے،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

مزید خبریں
شیخوپورہ عزیر شاہد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پریس کلب شیخوپورہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان روایتی اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی جنگ میں مکمل مہارت رکھتی ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کے باعث نمایاں مقام حاصل ہو چکا ہے، ان کے مطابق متعدد ممالک دفاعی شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں اور یہ اعتماد افواج کی پیشہ ورانہ قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم دور حکومت اور موجودہ دور میں بھی افواج پاکستان نے قومی سلامتی کے لیے اہم اور فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج کی شمولیت سو فیصد ہے اور دشمن براہ راست مقابلے کی جرات نہیں رکھتا اس لیے پراکسیز کے ذریعے کارروائیاں کی جا رہی ہیں مگر قوم اور ادارے مل کر ان سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ جس طرح دو ہزار تیرہ میں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنایا گیا تھا اسی جذبے کے ساتھ دوبارہ یہ ہدف حاصل کیا جائے گا۔
افواج پولیس اور دیگر اداروں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی اور افواج پاکستان کو کمزور کرنا دراصل پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ،قوم کی سلامتی مضبوط اداروں سے وابستہ ہے نوجوان افسران وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور دہشت گردی جیسے فتنوں کا مقابلہ قومی اتحاد سے ہی ممکن ہے، اس وقت ملک کو سب سے زیادہ اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو مضبوط اور پرامن پاکستان دیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے مشکل مگر ضروری فیصلے کیے گئے ہیں اور اب معاشی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں جس سے استحکام پیدا ہو رہا ہے ۔رانا تنویر حسین نے کہاکہ میڈیا کا فرض ہے کہ وہ مثبت اور منفی دونوں پہلوؤں کی نشاندہی کرے اور احتساب سب کا ہونا چاہیئے، چاہے وہ سیاستدان ہوں یا انتظامیہ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ کی صحافتی تاریخ شاندار اور قابل فخر ہے اور یہاں کے صحافیوں نے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔








