دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 49 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 20 ہزار سے زائد ہوگئی امریکہ میں92 ہزار افراد لقمہ اجل، برطانیہ، اٹلی، فرانس، سپین، برازیل، روس اور بھارت میں بھی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

نیویارک/لندن/پیرس ۔ 19 مئی (اے پی پی) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد49 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 20ہزار سے زائد ہوگئی۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ممالک میں کورونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق دنیا …

نیویارک/لندن/پیرس ۔ 19 مئی (اے پی پی) دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد49 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 20ہزار سے زائد ہوگئی۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ممالک میں کورونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی مصدقہ تعداد4,894,278 سے زائد ہوچکی ہے۔ ان میں سے سب سے زیادہ متاثرین امریکہ میں موجود ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 320,189افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکہ میںمہلک کورونا وائرس سے اب تک 92 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ امریکہ میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1550292ہوگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کسی بھی ملک میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ امریکہ کے بعد سب سے زیادہ 34,876 اموات برطانیہ میں ہوئی ہیں جبکہ اٹلی میں ہونے والی اموات کی تعداد 32,007 ہے۔ ادھر فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ فرانس میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ80 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔ سرکاری اعداد کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس سے تازہ ہلاکتوں کے بعد ملک میں اس وبا سے ہونے والی اموات کی مصدقہ تعداد 28239 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 17589 اموات مختلف ہسپتالوں میں اور 10650افرادکی ہلاکت نرسنگ ہومز اور سماجی اداروں میں ہوئی ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 24 جنوری کو سامنے آیا تھا۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے اب تک3164 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس انتہائی سے پھیل رہا ہے۔ ایک لاکھ متاثرین کے بعد بھارت کورونا کے ایک لاکھ سے زائدمریضوں والادنیا کا 11 واں ملک ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں4970 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 101261 تک پہنچ گئی ہے۔ روس میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد2 لاکھ 90 ہزار سے تجاوزکرگئی۔ ملک میں مہلک کورونا وائرس سے اب تک 2722 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1651 ہے۔ روس میں کورونا وائرس سے اب تک 290678 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ روس میںکورونا وائرس کا پہلا کیس 31 اس سال جنوری کو سامنے آیا تھا۔ آسٹریلیا کے قومی نشریاتی ادارے کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔ مغربی ممالک کے برعکس آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کافی حد تک کم ہیں اور اب تک تقریباً سات ہزار افراد میں ہی اس کی تشخیص ہوئی ہے۔سپین میں اٹلی، فرانس اور جرمنی سے زیادہ کورونا متاثرین ہیں۔ برازیل میں متاثرین کی تعداد اٹلی کے کل متاثرین سے بڑھ چکی ہے۔ برازیل اب کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے اور اموات کے لحاظ سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔