دنیا بھر میں کورونا وائرس سے26 لاکھ اموات، متاثرین کی تعداد 11کروڑ74 لاکھ تک پہنچ گئی

واشنگٹن/نئی دہلی/ریوڈی جنیرو۔8مارچ (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 11کروڑ74 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک26 لاکھ6 ہزارسے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 21882570 ہے، کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2606572 ہلاکتیں ہوچکی ہیں،دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی مجموعی …

واشنگٹن/نئی دہلی/ریوڈی جنیرو۔8مارچ (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 11کروڑ74 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک26 لاکھ6 ہزارسے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 21882570 ہے، کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2606572 ہلاکتیں ہوچکی ہیں،دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد117494550ہے، مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور میکسیکو تیسرے نمبر پر ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دوکروڑ96 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 5 لاکھ 37 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد29696250 ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد8821756 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 537838افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

لاطینی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ10 لاکھ 19ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک2 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے80508 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 11019344سے تجاوز کرگئی ہے۔

برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے996666 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید1086 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 265500ہے۔ برازیل میں اب تک 9757178کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

ادھر بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے 18 ہزار سے زائد نئے مریضوں کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ12لاکھ29 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد11229398 ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے18599 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید97 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد188710 ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ10882798افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 157890افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 96.91 فیصد، فعال کیسز کی شرح 1.68 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.40 فیصد ہے۔