دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے21 لاکھ 68 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 10 کروڑ 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی

نیویارک، لندن، پیرس،نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔27جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 21لاکھ68 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10کروڑ8 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد100881388ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2168336 افراد لقمہ اجل بن چکے …

نیویارک، لندن، پیرس،نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔27جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 21لاکھ68 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10کروڑ8 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد100881388ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2168336 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد25784369 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد چار لاکھ35 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2 کروڑ60 لاکھ سے زائد ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد26011222 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد9808357 ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 435452 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 6 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ53 ہزار7 سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10690279ہے۔ حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک153751افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد2 لاکھ18ہزار9 سوسے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد89 لاکھ36ہزار تک پہنچ گئی۔ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد8936590 ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد218918 تک پہنچ گئی ہے۔ دریں اثناءبرطانیہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ فرانس میں مہلک وائرس سے اب تک 74ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 36 لاکھ89 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 3689746جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 100162 ہے، ملک میں اس وقت مہلک کورونا وائرس کے1927100 فعال مریض ہیں۔ فرانس میںکورونا وائرس متاثرین کی تعداد30لاکھ79ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3079943ہے۔ حکام کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک74106 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔