دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے25 لاکھ20 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 11 کروڑ35لاکھ سے متجاوز

70

نیویارک، میکسیکو سٹی، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔26فروری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد25لاکھ20ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد11کروڑ35 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد113559538ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میںاب تک2520288 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد21899942 ہے۔ کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے۔

برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ میکسیکو ہلاکتوں کے حوالے سے تیسراملک ہے۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے چوتھا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ20ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد2 کروڑ90 لاکھ 52 ہزار سے زیادہ ہے۔

امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد9096024 ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک مجموعی طور پر مجموعی طور پر520785 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی طور پر29052262 متاثر ہوئے ہیں۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں اب تک 6 کروڑ 64 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ برازیل میں مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادایک کروڑ تین لاکھ 93 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ملک میںکورونا وائرس سے اب تک2 لاکھ51 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میںکورونا وائرس سے اب تک 251661 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 10393886 تک پہنچ گئی ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس کے818529 فعال مریض ہیں۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک9323696سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔میکسیکومیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد20 لاکھ69 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے ایک لاکھ83 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد2069370 ہے۔

میکسیکو میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 183692 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد265670ہے۔ ادھر بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ10 لاکھ63 ہزار سے بڑھ گئی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ56 ہزار861 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 11063491 جبکہ فعال کیسز کی تعداد155950ہے، حکام کے مطابق بھارت میںکورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک156861افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔