دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے26 لاکھ72 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 12 کروڑ 7 لاکھ سے تجاوز کرگئی

نیویارک، نئی دہلی، میکسیکوسٹی، ریوڈی جنیرو۔16مارچ (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 26لاکھ72ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد12کروڑ7 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد120795213ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2672766 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا …

نیویارک، نئی دہلی، میکسیکوسٹی، ریوڈی جنیرو۔16مارچ (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 26لاکھ72ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد12کروڑ7 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد120795213ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2672766 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد20687779 ہے،

کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ ایک لاکھ 38ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد30138586 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7304022ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک548013 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں اب تک 10 کروڑ 70 لاکھ افراد کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد2 لاکھ79ہزار سے زیادہ ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد11525477ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد279602 ہے، ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے1133921فعال مریض ہیں۔ برازیل میں اب تک 11422666افراد کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ14لاکھ9 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، بھارت میں کورونا وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد11409831ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد223396ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 158892افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں اب تک29908038 افراد کو کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ میکسیکو میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ95 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد2167729 جبکہ فعال متاثرین کی تعداد260854 ہے، ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ1711931 سے زائد افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ادھر ارجنٹائن میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد54 لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے۔

ارجنٹائن میں کورونا وائرس سے اب تک22 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ارجنٹائن میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد2201886 جبکہ مرنے والوں کی مصدقہ تعداد54 ہزار سے زیادہ ہے۔