نیویارک، نئی دہلی، میکسیکوسٹی، ریوڈی جنیرو ۔27مارچ (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 27لاکھ 81 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد12کروڑ67 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ہفتہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد126773439 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2781064 افراد لقمہ …
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے27 لاکھ 81 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 12 کروڑ 67 لاکھ سے تجاوز کرگئی

مزید خبریں
نیویارک، نئی دہلی، میکسیکوسٹی، ریوڈی جنیرو ۔27مارچ (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 27لاکھ 81 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد12کروڑ67 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ہفتہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد126773439 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2781064 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں کووڈ۔19کے فعال مریضوں کی تعداد21759061 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی اموات دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہیں۔
برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو اموات کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ8 لاکھ 53 ہزارسے زائد ہے۔ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد5 لاکھ61 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد30853032 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7016622 ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 561142 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد3 لاکھ 7 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے
جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعدادایک کروڑ24لاکھ تک پہنچ گئی۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 84 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق اس دوران ملک بھر میں کووڈ۔19سے 3650 افراد ہلاک ہوگئے۔ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد12407323 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی مجموعی تعداد307326 ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کے1275902فعال مریض ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید3650افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ادھر میکسیکو میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میکسیکو میں کورونا وائرس سے مزید 651 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 2 لاکھ 8 سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔ میکسیکو کی وزارت صحت کے مطابق اس دوران مہلک وائرس کے5303 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر2219845 ہوگئی ہے۔ میکسیکو میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد263185 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد200862 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ19لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ61 ہزار 275افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 62 ہزار سے زیادہ نئے کی رپورٹ ہوئے جبکہ 291 مریض ہلاک ہوئے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد11908910ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد452612 ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک161275افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔\932








