دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے29 لاکھ72 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد 13 کروڑ 80 لاکھ سے متجاوز

نیویارک، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔14اپریل (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 29لاکھ72ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد13کروڑ80لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد138056720ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2972983 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا …

نیویارک، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔14اپریل (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 29لاکھ72ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد13کروڑ80لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد138056720ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2972983 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد23997425 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ20 لاکھ

70 ہزارسے زائد ہے۔ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد5 لاکھ77 ہزارسے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد32070784 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6867195 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 577179 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ24626410 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

لاطینی امریکہ کے ملک برازیل میں کورونا وائرس سے مزید 3808 اموات ہوئی ہیں۔ برازیل میں مہلک وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد3 لاکھ58 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک میں مریضوں کی تعدادایک کروڑ36لاکھ تک پہنچ گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں اس دوران کورونا وائرس کے 82186 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ برازیل میںکورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد13601566ہے۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد358718 ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کے1168050فعال مریض ہیں۔

برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک12074798 سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ84 ہزار سے زائد نئے کیسزاور 1027ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ38لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک میں مہلک کورونا وائرس کا پھیلاو بدستور جاری ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 184372 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 13871321 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 1027 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 172115ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد1366518ہے۔