نیویارک، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔15اپریل (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 29لاکھ88ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد13کروڑ89لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد138929666ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2988248 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا …
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے29 لاکھ88 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد 13 کروڑ 89 لاکھ سے تجاوز کرگئی

مزید خبریں
نیویارک، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔15اپریل (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 29لاکھ88ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد13کروڑ89لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
جمعرات کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد138929666ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2988248 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد24256071 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔
برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ21 لاکھ49 ہزارسے زائد ہے۔
ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد5 لاکھ78 ہزارسے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد32149223 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6874970 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 578092 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ24696161 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
ادھر برازیل میں کورونا وائرس سے مزید 3459 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد3 لاکھ62 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ برازیل میں مریضوں کی تعدادایک کروڑ36لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے73513 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد13677564تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد362180 ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کے1144613فعال مریض ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ40 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید1038افراد کی ہلاکت کے بعد مہلک وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 73ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کا پھیلاو تیزی سے جاری ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا کے ریکارڈ دو لاکھ نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 14074564ہوگئی ہے۔
اس دوران مزید 1038کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 173152 ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد1475266ہے۔








