دنیا بھر میں 47 کروڑ افراد بےروزگار ہیں ، اقوام متحدہ

نیویارک ۔ 21 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے شعبہ لیبر کی سالانہ” ورلڈ ان ایمپلائمنٹ اینڈ آوٹ لک “رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 47 کروڑ افراد بےروزگار یا چھوٹے ملازمین ہیں۔آئی ایل او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 28 کروڑ 50 لاکھ افراد چھوٹی ملازمتوں سے منسلک ہیں، جبکہ بےروزگاری کی شرح عالمی لیبر فورس کا 13 فیصد ہے۔رپورٹ میں اس بات …

نیویارک ۔ 21 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے شعبہ لیبر کی سالانہ” ورلڈ ان ایمپلائمنٹ اینڈ آوٹ لک “رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 47 کروڑ افراد بےروزگار یا چھوٹے ملازمین ہیں۔آئی ایل او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 28 کروڑ 50 لاکھ افراد چھوٹی ملازمتوں سے منسلک ہیں، جبکہ بےروزگاری کی شرح عالمی لیبر فورس کا 13 فیصد ہے۔رپورٹ میں اس بات کا بھی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سست معیشت کے باعث نوکریوں میں کمی سے بےروزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے۔