نیو یارک۔26فروری (اے پی پی):کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے کہا ہے کہ دنیا میں 2025 میں ریکارڈ 129 صحافیوں اور میڈیا کارکنان کو قتل کیا گیا جن میں سے دو تہائی کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی چیف ایگزیکٹو جوڈی گینزبرگ نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب معلومات تک رسائی پہلے سے کہیں …
دنیا میں 2025 میں ریکارڈ 129 صحافیوں اور میڈیا کارکنان کو قتل کیا گیا ، دو تہائی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس

مزید خبریں
نیو یارک۔26فروری (اے پی پی):کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے کہا ہے کہ دنیا میں 2025 میں ریکارڈ 129 صحافیوں اور میڈیا کارکنان کو قتل کیا گیا جن میں سے دو تہائی کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی چیف ایگزیکٹو جوڈی گینزبرگ نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب معلومات تک رسائی پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے صحافیوں کا ریکارڈ تعداد میں قتل ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب صحافیوں کو خبریں دینے پر قتل کر دیا جائے تو ہم سب کو خطرہ ہوتا ہے۔ سی پی جے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 2025 میں ہونے والی تمام اموات میں سے تین چوتھائی سے زیادہ اموات جنگوں کی وجہ سے ہوئیں۔
جوڈی گینزبرگ نے کہا کہ 2025 میں اسرائیلی فائرنگ سے مارے جانے والے پریس سے وابستہ 86 افراد میں سے 60 فیصد سے زیادہ غزہ سے رپورٹنگ کرنے والے فلسطینی تھے۔ یوکرین اور سوڈان میں بھی صحافیوں کے قتل میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 2025 میں اضافہ ہوا۔ سی پی جے نے ڈرونز کے استعمال میں اضافے پر روشنی ڈالی جس کے 39 کیسز درج کیے گئے جن میں غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں 28 اور سوڈان میں نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے ہاتھوں 5 ہلاکتیں شامل ہیں۔ یوکرین میں ڈرون حملوں میں چار صحافی ہلاک ہوئے۔
سی پی جے نے قتل کی شفاف تحقیقات کے فقدان کا اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ معافی سے استثناکے مستقل کلچر کی وجہ سے صحافی تیزی سے کمزور ہو رہے ہیں۔ میکسیکو میں 2025 میں 6 صحافیوں کو قتل کیا گیا اور تمام کیسز ہنوز حل طلب ہیں۔ فلپائن میں تین صحافیوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ سی پی جے کی رپورٹ کے مطابق دیگر کو بدعنوانی کے بارے میں رپورٹنگ کے بعد قتل کیا گیا مثلاً ایک بنگلہ دیشی رپورٹر کو دھوکہ دہی سے منسلک گینگ کے مشتبہ افراد نے قتل کر دیا۔ ایسے ہی منظم جرائم سے متعلق اموات بھارت اور پیرو میں ریکارڈ کی گئیں۔








