دنیا کا سب سے بڑا جھولا "عین دبئی ” ترقیاتی کام کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا

دبئی۔15مارچ (اے پی پی):دنیا کےسب سے بڑے جھولے عین دبئی کو وقفہ جاتی ترقیاتی کام کے لیے عارضی طور پر بند کردیا ہےجسے اب رمضان المبارک کے بعد دوبارہ کھولا جائے گا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ ’’وقفہ جاتی بڑھوتری‘‘کے لیے عین دبئی کو14 مارچ سے رمضان المبارک کے بعد عیدالفطر کی چھٹیوں کے ہفتے کے آخرمیں دوبارہ کھولا جائے گا۔ یاد …

دبئی۔15مارچ (اے پی پی):دنیا کےسب سے بڑے جھولے عین دبئی کو وقفہ جاتی ترقیاتی کام کے لیے عارضی طور پر بند کردیا ہےجسے اب رمضان المبارک کے بعد دوبارہ کھولا جائے گا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ ’’وقفہ جاتی بڑھوتری‘‘کے لیے عین دبئی کو14 مارچ سے رمضان المبارک کے بعد عیدالفطر کی چھٹیوں کے ہفتے کے آخرمیں دوبارہ کھولا جائے گا۔

یاد رہے کہ عین دبئی کوگزشتہ سال اکتوبرمیں باضابطہ طور پرعوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔یہ 250 میٹربلند ہے اور برطانیہ کی ’لندن آئی‘(چشمِ لندن) کی اونچائی سے دُگنا ہے، اس میں 1750 مہمان بیٹھ سکتے ہیں۔