اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):دورہ اسرائیلی کے حوالہ سے جھوٹی خبر پر برطانوی ویب سائٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی سیّد ذوالفقار عباس بخاری سے معذرت کر لی۔ ترجمان وزارت اوورسیز کے مطابق اسرائیلی نواز برطانوی ویب سائٹ نے جھوٹی خبر کے تمام لنکس ہٹا دیئے، مڈل ایسٹ مانیٹر ویب سائٹ کے ڈائریکٹر کا زلفی بخاری کی قانونی ٹیم کو خط، زلفی بخاری سے متعلق بے بنیاد خبر نشر کرنے …
دورہ اسرائیل کے حوالے سے جھوٹی خبر پر برطانوی ویب سائٹ نے ذوالفقار عباس بخاری سے معذرت کر لی

مزید خبریں
اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):دورہ اسرائیلی کے حوالہ سے جھوٹی خبر پر برطانوی ویب سائٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی سیّد ذوالفقار عباس بخاری سے معذرت کر لی۔ ترجمان وزارت اوورسیز کے مطابق اسرائیلی نواز برطانوی ویب سائٹ نے جھوٹی خبر کے تمام لنکس ہٹا دیئے، مڈل ایسٹ مانیٹر ویب سائٹ کے ڈائریکٹر کا زلفی بخاری کی قانونی ٹیم کو خط، زلفی بخاری سے متعلق بے بنیاد خبر نشر کرنے پر معذرت کر لی۔ خبر حقائق کے منافی تھی، مڈل ایسٹ مانیٹر ویب سائٹ کا اعتراف۔ زلفی بخاری کی فیک نیوز نشر کرنے والوں کے خلاف قانونی چاری جوئی کے اقدام کے بعد ویب سائیٹ نے کہا ہے کہ وہ زلفی بخاری سے متعلق خبر نشر کرنے پر تحریری معذرت کریں گے۔ برطانوی اسکالر نور ڈاہری نے بھی کہا ہے کہ زلفی بخاری نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا۔ ان کامزید کہنا تھا کہ لوگ مجھ سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ اسرائیل کون گیا تھا، میں یقین سے بتا سکتا ہوں کہ زلفی بخاری ایسے کسی وفد میں شامل نہیں۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھی جھوٹی خبریں پھیلانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے بے بنیاد ذرائع کے نام پر الزام لگانے والے سینئر صحافی اور اینکرز بھی سر عام معافی مانگیں گے اورمستقبل میں اپنے آپ کو شرمندگی سے بچانے کیلئے خبر کی تصدیق ضرور کریں۔








