دورہ ویسٹ انڈیز کےلئے قومی کرکٹ ٹیم (کل) ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی

لاہور۔19 مارچ (اے پی پی ) قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں (کل) پیر کی شب کراچی سے ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔ پی سی بی کی طرف سے دورہ ویسٹ انڈیز کےلئے اعلان کردہ ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی کپتانی سرفراز احمد کریں گے جبکہ ٹیسٹ کی ٹیم کا اعلان بعد میں ہوگا جس کی کپتانی مصباح الحق کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی15رکنی …

لاہور۔19 مارچ (اے پی پی ) قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں (کل) پیر کی شب کراچی سے ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔ پی سی بی کی طرف سے دورہ ویسٹ انڈیز کےلئے اعلان کردہ ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی کپتانی سرفراز احمد کریں گے جبکہ ٹیسٹ کی ٹیم کا اعلان بعد میں ہوگا جس کی کپتانی مصباح الحق کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی15رکنی ٹی 20 ٹیم میں احمد شہزاد ،کامران اکمل ، محمد حفیظ ، بابر اعظم ، شعیب ملک ، فخر زمان ، سرفراز احمد ( کپتان)، عماد وسیم ، شاداب خان ، محمد نواز ، حسن علی ، سہیل تنویر ، وہاب ریاض ، رومان رئیس اور عثمان خان شنواری شامل ہیں ۔

Leave a Reply