دوستوں کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، ترک صدر

انقرہ۔7فروری (اے پی پی):صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملکی فتوحات اور بقا میں ہمارے شانہ بشانہ ہونےوالے دوستوں کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر اردوان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہمارے وطن کو تاریخی فتوحات تک پہنچانے کی جنگوں میں ہمارے شانہ بشابہ ہونے والے ہر کس کے لیے ہمارے دل و جان اور ملک کے دروازے مکمل …

انقرہ۔7فروری (اے پی پی):صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملکی فتوحات اور بقا میں ہمارے شانہ بشانہ ہونےوالے دوستوں کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر اردوان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہمارے وطن کو تاریخی فتوحات تک پہنچانے کی جنگوں میں ہمارے شانہ بشابہ ہونے والے ہر کس کے لیے ہمارے دل و جان اور ملک کے دروازے مکمل طور پر کھلے ہیں۔ ابھی کرنے کو بہت کچھ باقی ہے، ہمارا سفر ابھی اپنی منزل کو نہیں پہنچا ، ہم مستقبل کے عظیم و طاقتور ترکی کی مل جل کر نشاط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کو تاریخی فتوحات سے ہمکنار کرنے کی جدوجہد میں اس کا ساتھ دینے والے ہر کس کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔