پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ دوسرا بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ رواں سال 14 سے 20 نومبر تک بنگلہ دیش کےدارالحکومت ڈھاکہ میں منعقد ہوگا جس میں ایشیا کی 5 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
دوسرا بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ رواں سال 14 سے 20 نومبر تک ڈھاکہ میں منعقد ہوگا ،سید سلطان شاہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ دوسرا بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ رواں سال 14 سے 20 نومبر تک بنگلہ دیش کےدارالحکومت ڈھاکہ میں منعقد ہوگا جس میں ایشیا کی 5 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے سیدسلطان شاہ نے بتایا کہ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، میزبان بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیموں نے شرکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی بنگلہ دیش کرے گا، جہاں تمام ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ خطے میں بصارت سے محروم کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کی
حیثیت رکھتا ہےجس کے ذریعے نہ صرف کھیل کو فروغ ملتا ہے بلکہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں عالمی سطح پر دکھانے کا موقع بھی ملتا ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم جو ماضی میں عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھا چکی ہے۔ اس ایونٹ میں بھی بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کرے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پہلا بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ بھارت کے شہر کوچی میں منعقد ہوا تھا۔
رواں سال ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کےدرمیان ممکنہ مقابلہ شائقین کے لیے خاص دلچسپی کا باعث ہوگاجبکہ دیگر ٹیمیں بھی ٹائٹل کے حصول کے لیے سخت مقابلہ کریں گی۔








