کینڈی۔ 17 نومبر (اے پی پی) انگلش ٹیم دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں فتح کے قریب پہنچ گئی، میزبان سری لنکن ٹیم پر شکست کے سیاہ بادل منڈلانے لگے، انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 346 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور اس نے میزبان ٹیم کو کامیابی کیلئے مجموعی طور پر 301 رنز کا ہدف دیا، بین فوکس نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 65 رنز …
دوسرا ٹیسٹ، انگلش ٹیم فتح کے قریب، سری لنکن ٹیم پر شکست کے سیاہ بادل منڈلانے لگے

مزید خبریں
کینڈی۔ 17 نومبر (اے پی پی) انگلش ٹیم دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں فتح کے قریب پہنچ گئی، میزبان سری لنکن ٹیم پر شکست کے سیاہ بادل منڈلانے لگے، انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 346 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور اس نے میزبان ٹیم کو کامیابی کیلئے مجموعی طور پر 301 رنز کا ہدف دیا، بین فوکس نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 65 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، دانن جایا نے 6 وکٹیں لیں، جواب میں سری لنکن ٹیم نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنا لئے تھے، میزبان ٹیم کو کامیابی کیلئے مزید 75 رنز اور مہمان ٹیم کو 3 وکٹیں درکار ہیں، اینجلو میتھیوز 88 اور کرونارتنے 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، جیک لیچ نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ہفتے کو کینڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلش ٹیم نے 324 رنز 9 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو بین فوکس 51 اور جیمز اینڈرسن 4 رنز پر کھیل رہے تھے، مہمان ٹیم 346 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور اس نے سری لنکا کو کامیابی کیلئے مجموعی طور پر 301 رنز کا ہدف دیا، فوکس 65 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، اینڈرسن 12 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، دانن جایا نے 6، پریرا نے 3 اور پشپاکمارا نے ایک وکٹ لی۔








