دوسرا ہائیڈروجن انرجی وزارتی اجلاس و بین الاقوامی کانفرنس بدھ اور ایل این جی پروڈیوسر کنزیومر کانفرنس جمعرات کو ٹوکیو میں ہوگی، وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) کاربن ریسائیکلنگ سے متعلق دوسرا ہائیڈروجن انرجی وزارتی اجلاس و بین الاقوامی کانفرنس بدھ اور ایل این جی پروڈیوسر کنزیومر کانفرنس جمعرا ت کو ٹوکیو میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے انہیں جاپان کے وزیر معشیت و صنعت نے مدعو کیا ہے۔ ایل …

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) کاربن ریسائیکلنگ سے متعلق دوسرا ہائیڈروجن انرجی وزارتی اجلاس و بین الاقوامی کانفرنس بدھ اور ایل این جی پروڈیوسر کنزیومر کانفرنس جمعرا ت کو ٹوکیو میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے انہیں جاپان کے وزیر معشیت و صنعت نے مدعو کیا ہے۔ ایل این جی پروڈیوسر کنزیومر کانفرنس 2012ء سے منعقد ہو رہی ہے اور اس کا مقصد ایل این جی کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ کانفرنس میں سرکاری اور نجی شعبے کی ایل این جی کی کمپنیوں کو مارکیٹنگ کی حکمت عملی سے ایک دوسرے کو روشناس کرانے میں مدد ملے گی۔ پاکستان ایل این جی کے عالمی صارفین میں ایک بڑے صارف ملک کے طورپر سامنے آیا ہے اور اس کی کانفرنس میںشمولیت بہت اہمیت کی حامل ہو گی۔ وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم کی کانفرنس میںشمولیت سے ایل این جی کی مارکیٹ میں پاکستان کو بہتر مقام حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور پاکستان ہائیڈروجن ٹیکنالوجیز کے شعبے میں جدید تبدیلیوں سے بھی روشناس ہو سکے گا۔