پاکستان پیکل فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے دوسری نیشنل پیکل بال چیمپئن شپ ہفتہ 29 اگست سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گی
دوسری نیشنل پیکل بال چیمپئن شپ ہفتہ سے کراچی میں شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):پاکستان پیکل فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے دوسری نیشنل پیکل بال چیمپئن شپ ہفتہ 29 اگست سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گی۔پاکستان پیکل فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل فیصل ظفر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
چیمپئن شپ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے ایونٹ شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے اپنے ناموں کی رجسٹریشن 28 اگست تک 03013318777 اور ای میل [email protected] کے ذریعے کرا سکتے ہیں۔ چیمپئن شپ میں فائنل مقابلے 30 اگست کو کھیلے جائیں گے جن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔








