پاکستان انڈر 17 اور سری لنکا انڈر 17 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری تین روزہ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنا کر 21 رنز کی برتری حاصل کر لی۔پاکستان انڈر 17 کی جانب سے محمد یوسف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 144 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس …
دوسرے روز کا کھیل مکمل ،پاکستان کو سری لنکا کے خلاف 21 رنز کی برتری حاصل، 4 وکٹوں پر 306 رنز بنا لیے

مزید خبریں
ملتان۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان انڈر 17 اور سری لنکا انڈر 17 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری تین روزہ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنا کر 21 رنز کی برتری حاصل کر لی۔پاکستان انڈر 17 کی جانب سے محمد یوسف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 144 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 14 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے،
جبکہ سدیس احمد نے 61 رنز بنائے۔اس سے قبل سری لنکا انڈر 17 کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 285 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے فہد اقبال اور محمد احسان نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان انڈر 17 کو پہلی اننگز میں 21 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ محمد یوسف 144 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔








